امریکہ سنکیانگ کی آڑ میں اپنی سازشیں بند کر ے،چینی وزارت خارجہ

 بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے نیوز بریفنگ میں امریکہ کی جانب سے سنکیانگ سے متعلق ایکٹ کی منظوری کے حوالے سے کہا کہ چین نے بارہا اپنے موقف کا اظہار کیا کہ سنکیانگ میں نام نہاد “جبری مشقت” اور “نسل کشی” مکمل طور پر شیطانی افواہیں ہیں۔

امریکہ ہمیشہ امور سنکیانگ سے متعلق افواہیں پھیلانے میں مصروف رہا ہے اور اس کا نچوڑ یہی ہے کہ انسانی حقوق کی آڑ میں سیاسی ہیرا پھیری اور اقتصادی غنڈہ گردی کی جائے تاکہ اس سے سنکیانگ کی خوشحالی ،استحکام اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچے اور چین کی ترقی میں رکاوٹ ڈالی جا سکے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ امور سنکیانگ سے متعلق امریکی سازشوں سے سنکیانگ کی تمام قومیتوں کے لوگوں کی اپنی بہتر زندگی کی جستجو اور چین کی پائیدار ترقی میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔

Comments are closed.