بیجنگ میں سنٹرل اکنامک ورک کانفرنس کا انعقاد

بیجنگ:سنٹرل اکنامک ورک کانفرنس 8 سے 10 دسمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ،صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے کانفرنس سے اپنے اہم خطاب میں 2021 کے اقتصادی امور کا خلاصہ بیان کیا، موجودہ اقتصادی صورتحال پر روشنی ڈالی اور 2022 میں اقتصادی امور کی سمت متعین کی۔چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے شرکاء کو آئندہ سال کے اقتصادی امور سے متعلق انتظامات سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں رواں برس کو پارٹی اور ملک کے لیے تاریخ ساز سال قرار دیا گیا ۔شرکاء نے اب تک حاصل شدہ کامیابیوں کی مکمل توثیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک کی اقتصادی ترقی کو درپیش دباؤ کو بھی دیکھنا چاہیے۔ اس دوران یہ عزم ظاہر کیا گیا کہ بدلتے ہوئے عالمی حالات سے قطع نظر ، چین کی طویل مدتی اقتصادی ترقی کے بنیادی اصول تبدیل نہیں ہوں گے۔ ہمیں اپنے امور کو غیر متزلزل طور پر سرانجام دینا چاہیے، اقتصادی بنیاد کی مضبوطی، تکنیکی اختراع کی صلاحیتوں کا فروغ ، کثیرالجہتی پر عمل درآمد، بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کو معیاری بنانے میں فوقیت کے حصول، اور گہری اصلاحات کو فروغ دینا چاہیے۔ اعلی سطح کی کشادگی اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔

اس ضمن میں اول ،میکرو پالیسی درست اور موثر ہونی چاہیے۔ دوسرا، مائیکرو پالیسیوں کو مارکیٹ اداروں کے لیے اہم محرک ہونا چاہیے۔ تیسرا، ساختی پالیسیوں کو قومی معاشی گردش کی ہمواری پر توجہ دینی چاہیے۔ چوتھا، سائنس اور ٹیکنالوجی کی پالیسیوں کو ٹھوس طریقے سے لاگو کیا جانا چاہیے۔ پانچویں، اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کے تحت ترقی کی رفتار کو متحرک رکھنا چاہیے۔ چھٹا، علاقائی پالیسیوں کو متوازن ترقی اور ہم آہنگی کو بڑھانا چاہیے۔ ساتواں، اقتصادی ترقی کے فروغ اور لوگوں کے معاش کے تحفظ کو مربوط ہونا چاہیے۔

Comments are closed.