اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے حکومت گرانے کے لئےصحافیوں سے کندھا مانگ لیا۔ بدلے میں مدد کا بھی وعدہ کرلیا۔
اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ صحافیوں اورمیڈیا ورکرز پر کڑا وقت ہے، صحافیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ساتھ آصف زرداری اپنے دل کی خواہش بھی زبان پر لے آئے اور کہا کہ صحافی حکومت گرانے کے لئے اپوزیشن کا ساتھ دے تو صحافیوں کے کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑے ہوں گے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کا کام حکومت بنانا یا گرانا نہیں، بلکہ رپورٹنگ کرنا ہے۔
Comments are closed.