بائیڈن کو مزید سردجنگوں کے لئےجمہوریت سربراہی سمٹ کا استعمال نہیں کرنا چاہئے،امریکی نیشنل جرنل

نیویارک: امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے منعقد کی گئی نام نہاد جمہوریت سمٹ کے تناظر میں امریکی نیشنل جرنل نے اپنے ایک مضمون میں کہا کہ اس طرح کے فورم دنیا میں نئی سرد جنگوں کو ہوا دینے کا موجب بن سکتے ہیں۔

مضمون کے مطابق امریکی کا چین اور روس کے ساتھ بڑھتا ہوا تناؤ دنیا کے مختلف خطوں میں انتہا پسند اور علیحدگی پسند قوتوں کو حوصلہ دے رہا ہے جو کسی بھی صورت میں عالمی امن کے لئے فائدہ مند نہیں ہے۔

مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ جس انداز میں ڈیموکریسی سمٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے اس سے دکھائی دیتا ہے سرد جنگ کے دور کو پھر سے زندہ کیا جا رہا ہے۔ چین اور روس کے سفیروں نے اس اجلاس کو واضح طور سرد جنگ کی ذہنیت کی پیداوار کے طور پر پیش کیا ہے، جو دنیا میں نظریاتی تصادم اور اختلافات کو ہوا دے گا۔ اس سے عالمی تعلقات میں مزید دراڑیں پیدا ہوں گی۔اس بات کو فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ نئی سرد جنگ کی صورت میں دنیا کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

Comments are closed.