“بیجنگ 2022 کے سرمائی اولمپک گیمز اور پیرا اولمپک گیمز کے لیے انسداد وباء کی ہینڈ بک کا دوسرا ایڈیشن جاری کر دیا گیا ۔پہلے ایڈیشن کے مقابلے میں اس بار کی ہینڈ بک میں انسداد وباء کی زیادہ تفصیلات کا اضافہ کیا گیا ہے ۔
ان میں ویکسینیشن ، کسٹم داخلے کی ضروریات اور فلائٹ ٹکٹ کی بکنگ ، روانگی سے پہلے جانچ ، اولمپک گیمز کے دوران رہائش ، نقل وحمل ، کیٹرنگ ،نیوکلک ایسڈ ٹیسٹنگ، صحت کی نگرانی سمیت مختلف شبعوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں ۔
ہینڈ بک میں خصوصی بات یہ ہے کہ اولمپک گیمزمیں شرکت کرنے والی تمام تنظیموں کے لیے انسداد وبا کے حوالے سے رابطہ افسروں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ یہ آفیسر اس بات کو یقینی بنائیں گے اولمپک سے متعلق تمام لوگ ہینڈ بک کی تمام معلومات کو سمجھتے ہوں تاکہ لوگوں کو بہتر معاونت فراہم کی جا سکے۔
Comments are closed.