نئے آئی جی احسن یونس کی آتے ہی اسلام آباد پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

اسلام آباد : نئے آئی جی اسلام آباد پولیس احسن یونس نے چارج سنبھالنے کے فورا بعد ہی وفاقی پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے کرتے ہوئے کئی افسران کے تبادلے کر دیئے

اسٹیبلشمٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروسز کے گریڈ 20 کے وقار الدین سید کو گلگت بلتستان اور محمد سلیم کی خدمات موٹروے پولیس کے حوالے کی ہیں۔ پولیس سروس کے گریڈ 20 کے جہانزیب نذیر خان کی خدمات وزارت داخلہ کو سپرد کی ہیں ، جہانزیب نذیر خان پنجاب میں تعینات تھے۔ گریڈ 19 کے محمد فیصل ، گریڈ 18 کے کیپٹن ریٹائرڈ مظہر اقبال، گریڈ 18 کے لیفٹیننٹ ریٹائرڈ کامران احمد کی خدمات وزارت داخلہ کو سپرد کر دی ہیں، پولیس سروس کے ضیاالدین احمد ، گریڈ 18 کے تصور اقبال اور پولیس سروس کے سید علی کا تبادلہ وزارت داخلہ میں کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس کے ڈاکٹر فہد احمد کی خدمات پنجاب سے وزارت داخلہ کے سپرد کی گئی ہیں۔ پولیس سروس کے گریڈ 20 کے اویس احمد، گریڈ 19 کے فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ فرخ رشید کی خدمات گلگت بلتستان حکومت کے سپرد کی ہے۔ پولیس سروس کے گریڈ 19 کے محمد سلیمان کی خدمات خیبرپختونخواہ حکومت اور پولیس سروس کے گریڈ 19 کے سرفراز ورک کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایس ایس پی عرفان طارق اور ایس پی سید بلال کا کے پی تبادلہ کیا گیا ہے ۔  ایس پی مصطفی ایف آئی اے،  ایس پی عمر کے پی، ایس پی سرفراز ورک اور ایس پی رانا وہاب کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کی گئی ہیں ، ایس پی نوشیروان کا بلوچستان تبادلہ کر دیا گیا

Comments are closed.