پاکستان 19 دسمبر کو اوآئی سی  وزرائے خارجہ کونسل کے 17ویں  اجلاس کی میزبانی کرے گا

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق پاکستان 19 دسمبر کو اوآئی سی  وزرائے خارجہ کونسل کے 17ویں  اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ وزرائے خارجہ کونسل اجلاس بلانے کی تجویز سعودی عرب نے دی ۔ پاکستان نے  کال کا خیر مقدم کیا تھا اور سیشن کی میزبانی کی پیشکش کی تھی ۔۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں او آئی سی  رکن ممالک اور مبصرین کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔ شرکامیں اقوام متحدہ ، بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ امریکہ، برطانیہ، فرانس، چین، روس، جرمنی، اٹلی سمیت  غیر رکن ممالک کو مدعو کیا گیا ۔ جاپان ،  یورپی یونین اور افغانستان کی عبوری حکومت کی بھی نمائندگی ہو گی ،وزرائے خارجہ کونسل کے سینئر حکام کی میٹنگ ہفتےکو ہوگی

او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس میں افغانستان میں انسانی المیے کے حوالے سے غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں افغانستان میں معاشی و اقتصادی بحران سے نمٹنے پر بھی مشاورت ہوگی۔ افغانستان میں خوراک و ادویات کی قلت اور بے گھر افراد کی امداد پر نئے پہلو تلاش کیئے جائیں گے۔ او آئی سی وزراء خارجہ 17 واں اجلاس افغانستان کی مدد کے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔

Comments are closed.