کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے سپین حکومت نے آؤٹ ڈور ماسک لازمی قرار دے دیا

سپین کے وزیراعظم پیدروسانچز نے آوٹ ڈور ماسک کو لازمی قرار دینے کا عندیہ دیاہے۔ صوبائی صدور کو آن لائن میٹنگ کے دوران اس بات سے آگاہ کیاگیا۔ گزشتہ دنوں مختلف صوبائی صدروں کی جانب سے وزیراعظم پیدرو سانچز کو کورونا اقدامات کی تجویز دی گئی تھی۔

واضع رہے سپین کی مرکزی حکومت نے مارچ 2020 سے شروع ہونے والے فیس ماسک کے استعمال کو 26 جون سےختم کرنے کا اعلان کیاتھا۔ تاہم ایمیکرون وائرس کے پھیلاو اور کیسز میں اضافے کے بعد دوبارہ سے اس اقدام کو لاگو کیا جارہاہے۔

سپین میں کرسمس اور نیوائیر کے قریب آتے ہی صوبائی حکومتوں نے مختلف پابندیوں کااعلان کیاہے۔ کاتالونیا نے رات کے کرفیو سمیت متعدد پابندیاں لاگو کردی ہیں

Comments are closed.