بھنگ کا منافع دوسری ڈرگز کی نسبت 10 گناہ زیادہ ہے،وفاقی وزیرشبلی فراز

 راولپنڈی : ملک میں سرکاری سطح پر بھنگ کی کاشت کی پہلی فصل تیارہوگئی ۔ وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کٹائی کا افتتاح کیا۔ایک ایکٹر پرلگائی گئی فصل ساڑھے تین ماہ میں تیا رہوئی ۔ وفاقی وزیر شبلی فراز کہتے ہیں، بھنگ کا منافع دوسری ڈ رگز کی نسبت 10 گناہ ہے،منفی باتوں پر توجہ نہیں دیں گے۔

 اس موقع پر شبلی فراز نے کہاکہ خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اور گلگت سے بھنگ کے بیج لاکر ایک ایکٹر رقبے پر کاشت کی گئی تھی ، ساڑھے تین ماہ میں پہلی فصل تیار ہوئی ہے۔بھنگ کا منافع دوسری ڈ رگز کی نسبت 10 گناہ ہے،منفی باتوں پر توجہ نہیں دیں گے۔ وفاقی وزیرشبلی فراز کاکہناتھاکہ وزیر اعظم کے وژ ن کے مطابق ملک میں زیتون کی بھی بڑے پیمانے پرپیداوار شروع ہو چکی ہے جس سے زرمبادلہ کی بچت ہوگی ۔

زرعی ماہرین کا بھی کہناہے کہ عالمی مارکیٹ میں بھنگ کی طلب کو پورا کرنے کے لیےپاکستان کو بھرپور تیاری کرنا ہوگی۔

Comments are closed.