قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری کی مدت ملازت پوری ہونے پر کاتالان ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے صحت کے حوالے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں روائتی کاتالان ریسٹورنٹ پر الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں کاتلان ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے نمائندوں نے قونصل جنرل عمران علی چوہدری اور ان کہ تمام سٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قونصلیٹ بارسلونا ایک مثالی قونصلیٹ ہے کہ جس میں پاکستانی کمیونٹی کی اچھی صحت کے لئیے کم و بیش دو سال پہلے کاتالان ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کہ لئیے ایک جگہ مختص کی گئی جس میں ہر منگل کو ہیلتھ ٹیم آکر پاکستانی کمیونٹی کہ لئیے ہیپاٹائٹس بی سی اور کووڈ کہ ٹیسٹ کررہی ہے کتالان ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ ان کا یہ کام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اس موقع پر قونصل جنرل عمران علی چوہدری نے معروف سماجی شخصیت طاہر رفیع کا خاص طور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے کاتالان ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی ہم تک رسائی ممکن ہوئی اور پاکستانی کمیونٹی اس پراجیکٹ سے مستفید ہورہی ہے عمران علی چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لئیے پاکستانی کمیونٹی کی صحت بہت اہمیت کی حامل ہے
انہوں نے مزید کہا کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ یہ پرگرام مستقبل میں بھی جاری رہے۔آخر میں ہلتھ ڈپارٹمنٹ نے قونصل جنرل عمران علی چوہدری کو ایک یادگاری شیلڈ بھی پیش کی جس پر قونصل جنرل نے ڈپارٹمنٹ کا دلی شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں کتالان ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں کمیونٹی ہیلتھ کہ ڈائریکٹر ڈاکٹر جوردی گومز، انچارج ہاکیمہ اوورب ، طاہر رفیع شامل تھے۔ جبکہ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کہ ڈائریکٹر جوان کولوم نے فون پر بات کرتے ہوئے قونصل جنرل عمران علی چوہدری کی خدمات کا سراہا
Comments are closed.