‏یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 3 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

یونانی حکام نے بدھ کے روز بحیرہ ایجیئن میں غیر قانونی طور پر سمندر میں سفر کرنے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے بعد تلاش اور بچاؤ کا کام تیز کر دیاہے جس سے کم از کم تین افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہوہیں۔

ایتھنز کے جنوب مشرق میں 180 کلومیٹر دور فولیگینڈروس جزیرے سے بارہ تارکین وطن کو بچالیا گیااور انہیں سینٹورینی کے قریبی جزیرے کے ایک ہسپتال لے جایا گیا۔ جبکہ کم از کم 17 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

 زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ وہ ایک بڑی کشتی پر سوار تھے جو منگل کی رات منزل کی طرف روانہ ہوئی اور ڈوب گئی۔ خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق زیادہ ترافراد کا کہنا تھا کہ اصل میں کشتی پر 32 افراد سوار تھے، لیکن ایک شخص نے حکام کو بتایا کہ تقریباً 50 افراد کشتی پر سوار تھے۔

Comments are closed.