چین نے امریکی ویغورجبری مشقت کی روک تھام ایکٹ کی مخالفت کردی

بیجنگ: امریکہ نے نام نہاد ویغور جبری مشقت کی روک تھام کے ایکٹ کو قانونی شکل دی،جس پر چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح الفاظ میں کہا کہ یہ ایکٹ حقائق کی خلاف ورزی ہے ، چین کے سنکیانگ میں انسانی حقوق کی صورتحال کو توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے اور چین کے اندرونی معاملات میں کی جانے والی کھلی مداخلت ہے ۔ چین اس پر سخت اعتراض کرتے ہوئے اس کی شدید مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان نے پرزور الفاظ میں کہا کہ سنکیانگ میں نام نہاد “جبری مشقت”اور “نسل کشی “سراسر چین مخالف قوت کا پھیلایا ہوا جھوٹ ہے۔ سنکیانگ میں اقتصادی ترقی اور معاشرتی سلامتی کی صورتِ حال پوری دنیا کے سامنے واضح ہے اور مختلف قومیتوں کے عوام خوشحال زندگی بسر کر رہے ہیں۔

امریکہ نے بارہا سنکیانگ امور کے بہانے سیاسی جوڑ توڑ اور اقتصادی بالادستی کا مظاہرہ کیا جس کا مقصد ہی سنکیانگ کے استحکام اور خوشحالی کو نقصان پہنچانا اور چین کی ترقی میں رکاوٹ کھڑی کرنا ہے۔
ترجمان نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اپنی غلطی کو فوراً درست کرے۔ ان کا کہناتھا کہ چین صورتحال کے مطابق مزید ردعمل بھی دےگا۔

Comments are closed.