اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی وی ریکوری کیس میں پرویز رشید ، اسحاق ڈار، عطاالحق قاسمی اور فواد حسن فواد سے 19 کروڑ روپے وصول کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت پی ٹی وی رقوم ریکور کر سکتا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسسٹس محسن اختر کیانی نے پی ٹی وی ریکوری عملدرآمد کیس کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے 19 کروڑ روپے کی ریکوری کر کے تین ماہ کے اندر رپورٹ جمع کرائی جائے۔ڈسٹرکٹ کلیکٹر اسلام آباد قانون کے مطابق ریکوری کرے۔ لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت پی ٹی وی رقوم ریکور کر سکتا ہے جبکہ ریکوری کی تمام درخواستیں ڈسٹرکٹ کولیکٹر کو بھیجی جائیں۔
سپریم کورٹ نے عطا الحق قاسمی تعیناتی کیس کا فیصلہ 8نومبر 2018 کو سنایا تھا جس میں سپریم کورٹ نے پی ٹی وی کے 19 کروڑ روپے کی ریکوری کا حکم دیا تھا۔ پاکستان ٹیلی وژن نے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ۔ عطا الحق قاسمی نے کل رقم کا 50 فیصد ، پرویز رشید اور اسحاق ڈار نے 20،20 فیصد جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے 10 فیصد رقم ادا کرنا تھی ۔
Comments are closed.