پاکستان قونصل خانہ بارسلونا میں ذمہ داریاں نبھانے کے لئے نئے قونصل جنرل سلمان بابر بارسلونا پہنچ گئے

بارسلونابارسلونا میں متعین نئے قونصل جنرل مرزا بابر سلیمان بیگ بارسلونا پہنچ گئےہیں۔ائیرپورٹ پر انکا استقبال قونصل خانہ کے عملے کے اراکین اور سماجی کارکن اور صحافی سید شیراز نے کیا۔قونصل جنرل کی آمد پرانہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے

نئے قونصل جنرل مرزا بابر سلیمان بیگ اس سے قبل قومی اسمبلی میں اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے،بارسلونا روانگی سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے انکے اعزازمیں الوداعی تقریب بھی منعقد کی تھی اور انہوں نے اوورسیز کیلئے وزیراعظم کے مشیر ایوب آفریدی سے بھی ملاقات کی تھی۔وہ نئے سال سے بارسلونا میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

قونصل جنرل عمران علی چوہدری مسقط میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ قونصل جنرل بارسلونا نے عام آدمی کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ عام پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے کو امید ہے کہ مستقبل میں بھی یہ سہولیات میسر رہیں گی۔ قونصل جنرل عمران علی چوہدری کو پیر کے روز سٹاف کی جانب سے فیر ویل اور سلمان بابر کے لئے خوش آمدید کے لئے پروگرام ترتیب دیاگیاہے۔

Comments are closed.