بیجنگ: چین کے انسان بردار خلائی ادارے کے مطابق، شین زو 13 کے خلاباز 26 دسمبر کو دوسری مرتبہ اپنے خلائی کیپسول سے باہر نکلیں گے۔
شین زو 13 کے تینوں خلاباز مسلسل71 روز سے خلا میں موجود ہیں۔ اس دوران7 نومبر کو انہوں نے پہلی مرتبہ اپنے کیپسول سے باہر نکلتے ہوئے مختلف امور سرانجام دیے مثلاً مدار میں طبی معائنہ، خلائی تجربات (ٹرائلز)، خلائی اسٹیشن کے پلیٹ فارم کا معائنہ اور یومیہ دیکھ بھال وغیرہ۔ہنگامی انخلاء اور طبی بچاؤ جیسے موضوعات پر تربیت کا انعقاد کیا، اور “تیان گونگ کلاس” کی پہلی خلائی تدریس کامیابی سے مکمل کی۔
Comments are closed.