سنکیانگ میں کپاس کی بہترین پیداوار کے لیے مشینوں کاعمدہ استعمال

ارمچی: حالیہ برسوں میں سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ، سنکیانگ میں مشینوں کے زیادہ استعمال سے کپاس کی پیداوار کو نمایاں فروغ ملا ہے۔ حتیٰ کہ چنائی کے مصروف موسم میں بھی “کپاس چننے والوں” کی ضرورت نہیں رہی ہے، تاہم  امریکہ کی جانب سے نام نہاد الزام تراشی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

امور سنکیانگ سے متعلق پریس کانفرنس میں سنکیانگ کے کپاس کے کاشتکار عبدوکیومو رحمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوتے ہوئے بتایا کہ حالیہ برسوں میں کسان دوست قومی پالیسی کی مدد سے کاشتکاروں نے زیادہ ہارس پاور والے ٹریکٹر اور کاٹن پلانٹر سمیت دیگر زرعی مشینری خریدی ہے ۔کاشتکاری اور کھیتی باڑی کے دیگر امور میں مشینوں کے استعمال سے لاگت میں کمی اور آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے زیادہ آمدن کی بدولت پراپرٹی سمیت کار بھی خریدی ہے۔ اُن کے دو بچے اسکول میں مفت اور معیاری تعلیم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ عبدوکیومو رحمان کے مطابق ہم سب ایک خوشگوار اور خوبصورت زندگی کی تخلیق میں اپنے ہاتھوں پر انحصار کرتے ہیں اور کسی کو بھی الزام تراشی یا  بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Comments are closed.