کراچی: سينيٹ کی قائمہ کميٹی برائے مذہبی امور اور پاکستانی عوام نے نئی حج پالیسی مسترد کر دی ہے۔
قائمہ کميٹی برائے مذہبی امور کے چيئرمين مولانا عبدالغفور حيدری کہتے ہيں حج اخراجات ميں اضافہ کرکے حکومت نے غريبوں پر ڈرون حملہ کيا ہے۔مدينہ کی رياست کے دعويداروں کے پاس سينما گھر بنانے کیلئے اربوں روپے ہيں مگر حج سبسڈی کے ليے پيسے نہيں۔
اجلاس کے بعد ميڈيا سے گفتگو میں سینیٹر مولانا عبدالغفور حيدری نے حکومت پر کڑی تنقيد کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزير اور سيکريٹری مذہبی امور کے پاس اجلاس ميں شرکت کے ليے وقت نہيں۔ انہوں نے حج پالیسی کوکرپشن کا نیا منصوبہ قرار دیا۔
چيئرمين قائمہ کميٹی نے کہا سينما گھر بنانے والوں کے پاس حج سبسڈی کے ليے پيسے نہيں۔۔ معاملے پر ہر فورم پر آواز آٹھائیں گے۔
Comments are closed.