ہسپانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق بارسلونا میں ٹیکسی سیکٹر کے ادارے آئی ایم ای ٹی کے مطابق ٹیکسی سیکٹر کے لئے ایپلیکیشن جنوری میں مقررہ وقت پر لانچ کی جائے گی۔ اور 10 ہزار 500 ٹیکسی ڈرائیور اس سے مستفید ہوں گے۔ادارے کے مطابق کرسمس کی تعطیلات میں ان کی جانب سے بہت محنت کی گئی ہے تاکہ ایپ اپنے مقررہ وقت پر لانچ کیا جا سکے۔
ادارے کے مطابق ایپ کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اور اس کی مشہوری کے لئے بہترین ذرائعے بروئے کار لائے جائیں گے۔
بارسلونا میں ٹیکسی سیکٹر سے وابستہ افراد متعدد نجی ایپیلیکیشنز کے ساتھ وابستہ ہیں۔تاہم ٹیکسی سیکٹر شعبے کے افراد کا یہ دیرینہ مطالبہ تھاکہ سرکاری سطح پر ایپلی کیشن لائی جائے تاکہ نجی کمپنیوں کی اجارہ داری کا خاتمہ ہوسکے
Comments are closed.