ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ ۔۔ بجلی 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ

  اسلام  آباد: نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ کیاجائے ۔ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چئیرمین نیپرا کہتے ہیں، پاور پلانٹس کا تین سال کا آڈٹ بھی کروالیتے ہیں۔اس باراپنے بجلی بل میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی رقم دیکھ کر تو میں بھی چونک گیا۔

سینٹر ل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے درخواست کی کہ نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافہ کیاجائے ۔ نیپرا حکام نے بتایاکہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے 26 ارب کا اضافی بوجھ پڑا جبکہ پاور پلانٹس چلانے میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 6 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

 نیپرا سابقہ ایڈجسٹمنٹس اور اعدادوشمار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔ منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر 30 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ کول پاور پلانٹس کی بندش پر چیئرمین نیپرا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاور پلانٹس کی بندش کا شیڈول نیپرا کو فراہم کیا جائے، صرف ریفائنریاں چلانے کے لئے مہنگی بجلی پیدا نہیں کرسکتے۔

Comments are closed.