سپین وائرس کے پھیلاو میں اضافہ، 69 ہزار نئے کیسز ریکارڈ

سپین کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ایک لاکھ 7 سو 60 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 8 سو 67 کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے کی نسبت یہ کیسز کئی گنا زیادہ ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق وبائی مرض کے آغاز سے کے کر اب تک سپین میں متاثرین کی تعداد 61 لاکھ 33 ہزار 57 ہوچکی ہے۔ گزشتہ چودہ دنوں میں ایک لاکھ آبادی میں وائرس کے پھیلاو کی شرح 1508.39 تک پہنچ گئی ہے۔ سپین میں اب تک وائرس سے 89 ہزار 3 سو 31 اموات ہو چکی ہیں۔

سپین سمیت متعدد ممالک میں وائرس نے تیزی سے پھیلنا شروع کردیاہے جس کے باعث متعدد ممالک نے پابندیاں عائد کرنا شروع کردی ہیں۔ سپین کی صوبائی حکومتوں نے رات کے کرفیو سمیت ریسٹورنٹس داخلے کےلئے کویڈ پاسپورٹ لازمی قرار دیایے

Comments are closed.