لندن: برطانوی پارلیمنٹ میں منعقدہ کشمیر کانفرنس مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی۔
بین الاقوامی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مسئلہ کشمیر کی تاریخی حیثیت کو اجاگر کرتے ہوئے معصوم اور نہتے کشمیریوں پر غاصب بھارتی افواج کے مظالم کوبے نقاب کیا۔
کانفرنس کے اختتام پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے قرارداد میں کشمیریوں کی حالت زار پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ اور عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
London; February 04: Addressing participants of the International Kashmir Conference at the British Parliament organized by All-Party Parliamentary Group on Pakistan on the eve of Kashmir Solidarity Day. pic.twitter.com/30hNL3cr53
— Masood Khan (@Masood__Khan) February 4, 2019
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پیلٹ گنز فائرنگ سے متاثر ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔ شرکا نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، کیونکہ مسئلہ حل نہ ہونے سے نہ صرف کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا بلکہ یہ معاملہ خطے کی سلامتی کیلیے بھی خطرہ ہے۔
Comments are closed.