بھارتی مظالم سےتحریک آزادی کشمیرمضبوط ہورہی ہے، آصف غفور

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ غاصب بھارتی فورسز کے ظلم و ستم سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی مزید مضبوط ہو رہی ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ٹویٹر پیغام میں میجر جنرل آصف  غفورنے کہا اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر کشمیر 1948 سے حل طلب مسئلہ ہے۔ قابض بھارتی فوج  کا دہائیوں پر محیط ظلم وستم کشمیریوں کو نہیں دباسکا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کے ظلم و ستم سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی مزید مضبوط ہو رہی ہے ۔ پرعزم ہیں کہ کشمیری عوام ان شاء اللہ کامیاب ہوگی۔

Comments are closed.