برطانیہ میں فائزر کی تیار کردہ کووڈ 19 گولیاں استعمال کرنے کی منظوری

بین الاقوامی خبر رساں ادرے رائٹرز کے مطابق برطانیہ میں فائزر کی تیار کردہ گولیاں ان بالغ افراد کو استعمال کرائی جائیں گی جن میں بیماری کی شدت معمولی سے معتدل ہوگی مگر بیماری کی سنگین پیچیدگیوں کا خطرہ زیادہ ہوگا۔برطانیہ کے میڈیسین اینڈ ہیلتھ کیئر پراڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی (ایم ایچ آر اے) کی جانب سے 31 دسمبر کو جاری بیان میں بتایا گیا کہ فائزر کی گولیاں پیکسلوڈ اس وقت بہت زیادہ مؤثر ہے جب اسے بیماری کے ابتدائی مراحل میں استعمال کرایا جائے

برطانوی ادارے کی جانب سے بیماری کی اولین علامات سامنے آنے کے 5 دن کے اندر اس دوا کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔فائزر نے دسمبر 2021 میں بتایا تھا کہ یہ دوا زیادہ خطرے سے دوچار افراد کو کووڈ سے متاثر ہونے پر ہسپتال میں داخل ہونے اور موت سے بچانے کے لیے لگ بھگ 90 فیصد تک مؤثر ہے۔حالیہ لیب ڈیٹا سے عندیہ ملا ے کہ دوا کی افادیت کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے خلاف بھی مؤثر ہے۔

فائزر کی دوا 2 متحرک اجزا سے تیار کی گئی ہے جو 2 مختلف گولیوں میں دستیاب ہوگی جس کو دن میں 2 بار 5 روز تک استعمال کیا جائے گا۔برطانیہ اب تک اس دوا کے 27 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ کورسز کو خرید چکا ہے۔برطانیہ سے قبل گزشتہ ماہ 23 دسمبر کو امریکا نے بھی کورونا سے تحفظ کی مذکورہ گولیوں کے استعمال کی منظوری دی تھی۔

Comments are closed.