کرکٹ کے پروفیسر محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

لاہور : کرکٹ کے پروفیسر محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

سابق کپتان محمد حفیظ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے  ریٹائر ہو رہا ہوں  تاہم جب تک فٹ ہوں لیگ کرکٹ کھیلتا رہوں گا، آخری ورلڈ کپ پاکستان کے پرائیڈ کے لئے کھیلا تھا، خواہش تھی ٹی 20 ورلڈ کپ کی وننگ ٹیم کا حصہ ہوتا،پی سی بی سے کبھی ناراض نہیں ہوا،ہمیشہ ملک کیلئےکھیلا،اچھی کارکردگی دکھانےکی کوشش کی،میچ فکسرز کے خلاف آواز بلند کی تو مجھے کہا گیا کہ کھیلنا ہے تو کھیلیں ، وہ لمحہ میرے لئے تکلیف کا باعث تھا

 آل راونڈرمحمد حفیظ نےٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹس میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی نبھائے، پاکستان کیلئے 55ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 119 ٹی ٹونٹی میچزکھیلے ، محمد حفیظ ٹیسٹ کرکٹ سے 2018 میں ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں ،ون ڈے میں چھ ہزار چھ سو چودہ ، ٹی ٹوئنٹی میں دو ہزار پانچ سو چودہ رنز بنائے ، ٹیسٹ کرئیر میں بھی تین ہزارچھ سو باون رنز بنائے

سابق کپتان محمد حفیظ نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر دو سو تریپن وکٹیں حاصل کیں، بالنگ ایکشن پر تین مرتبہ پابندی کا سامنا کرنا پڑا، 2 بار آئی سی سی اور ایک مرتبہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پابندی لگائی تھی

Comments are closed.