ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی ساتویں قانون سازکونسل کی حلف برداری

  ہانک کانگ:ہانگ کانگ  خصوصی انتظامی علاقے کی ساتویں قانون ساز کونسل کے نو منتخب اراکین کی حلف برداری کی تقریب قانون ساز کونسل کمپلیکس کے چیمبر میں منعقد ہوئی۔ پیر کے روز صبح گیارہ بجے تقریب حلف برداری کا باضابطہ آغاز ہوا۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چیف ایگزیکٹو کیری لام نے حلف لیا۔ چینی ریڈ یو کے مطابق
تقریب میں سب سے پہلے عوامی جمہوریہ چین کا قومی ترانہ بجایا اورگایا گیا۔ اس کے بعد، 90 کونسلرز نے ہانگ کانگ کے بنیادی قانون کی حمایت اور ہانگ کانگ  خصوصی انتظامی علاقے سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔

Comments are closed.