بیجنگ: سال 2021 کے دوران چینی صدر شی جن پھنگ نے 40 اہم سفارتی تقریبات میں ورچوئل شرکت کی ، 79 غیر ملکی رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان کے ساتھ ملاقاتیں کیں، اور 100 سے زائد تقاریر، ٹیلی فونک بات چیت اور خطوط میں بھی اُن کی مصروفیات سامنے آئیں۔ چینی ریڈ یو کے مطا بق صدر شی جن پھنگ کی “کلاؤڈ ڈپلومیسی” کا مصروف شیڈول دنیا کو اہمیت دینے ، بنی نوع انسان کی ترقی اور عالمی اتحاد کے لیے چین کے استقامت کا واضح ثبوت ہے۔
چینی صدر نے 2021 میں بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کا علم ہمیشہ بلند رکھا اور بار ہا “حقیقی کثیرالجہتی” کی بحالی اور عمل درآمد پر زور دیا ہے۔25 جنوری 2021 کو ورلڈ اکنامک فورم کے “ڈیووس ایجنڈا”بات چیت میں انہوں نے بین الاقوامی امور پر یکساں تبادلہ خیال کی وضاحت کی اور کہا کہ دنیا کا مستقبل اور تقدیر تمام ممالک کے ہاتھ میں ہے۔
ورلڈ اکنامک فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین کلاؤس شواب کے خیال میں صدر شی کے خیالات دنیا کو آگے بڑھنے کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کثیر الجہتی کے حوالے سے چینی صدر کے خیالات کو بھرپورسراہا۔
2021 میں چین۔یورپی یونین جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں نئی پیش رفت ہوئی ۔ صدر شی جن پھنگ نے چین، فرانس اور جرمنی کے رہنماؤں کی دو ورچوئل سربراہی کانفرنسوں کی میزبانی کی اور چین اور وسطی اور مشرقی یورپی ممالک کے رہنماؤں کی ورچوئل سربراہی کانفرنس کا کامیابی کے ساتھ انعقاد ہوا۔انہوں نے چین۔افریقہ تعاون فورم کی آٹھویں وزارتی کانفرنس میں بھی شرکت کی تاکہ جنوب جنوب تعاون کے لیے ایک وسیع میدان کھولا جا سکے۔
21 ستمبر 2021 کو اقوام متحدہ کی 76ویں جنرل اسمبلی کی عام بحث میں شریک ہوتے ہوئے شی جن پھنگ نے پہلی مرتبہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو پیش کیا تاکہ عالمی ترقی کو توازن، ہم آہنگی اور جامعیت کے نئے مرحلے تک پہنچایا جا سکے۔
11 اکتوبر 2021 کو کھون مینگ میں حیاتیاتی تنوع کنونشن کے فریقوں کی 15ویں کانفرنس کے دوران صدر شی نے کرہ ارض پر زندگی کی کمیونٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔15 دسمبر 2021 کو انہوں نے روسی صدر پوتن کے ساتھ اہم ورچوئل ملاقات سے ایک ساتھ مل کر آگے بڑھنے کا پیغام دیا۔
Comments are closed.