ذوالفقار علی بھٹو نےمحروم و محکوم طبقات کو زبان،مزدوروں کو حق ملکیت دیا،نئیربخاری

 اسلام آباد: شہید ذوالفقار علی بھٹو کا یوم ولادت،پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی قومی راہبر اور عوامی نباض سیاستدان تھے۔ذوالفقار علی بھٹو نے عوام الناس کو جمہوری سیاسی سرگرمی کیلئے پیپلز پارٹی کا پلیٹ فراہم کیا، محروم و محکوم طبقات کو زبان دی اور مزدوروں، طلباء کو یونین سازی کیساتھ حق ملکیت بھی دیا۔۔

 انہوں نے مزید کیا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے استحصال اور جبر کے خلاف آواز درس دیا۔ یہ بھٹو کا درس ہی تھا کہ پیپلز پارٹی آئین جمہوریت کی خاطر ہر آمر سے ٹکرا جاتی ہے زوالفقار علی بھٹو شہید نے آمریت کے خلاف مردانہ وار جدوجہد کی۔ بھٹو شہید کے نظریات اور افکار پر عمل درآمد کیلئے آج بھی ہمارے سیاسی نظریاتی کارکن میدان میں ہیں۔

 سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نے مزید کہا ہے کہ ذولفقار علی بھٹو کو تاریخی قومی عوامی خدمات پر قائد عوام کا خطاب دیا گیا، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔نئیر بخاری نے کہا ہے طاقت کا سرچشمہ عوام پیپلز پارٹی کی سیاسی میراث ہے، قائد عوام نے ہمیں آئین دیا، ہم آئین اور جمہوریت کے محافظ ہیں اور چیئرمین بلاول بھٹو بائیس کروڑ لوگوں کے آئینی معاشی انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

Comments are closed.