اسلام آباد میں وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی کتاب ، “لال حویلی ٹو یونائیٹڈ نیشز،، کی تقریب رونمائی ہوئی، تقریب میں وفاقی وزراء صحافیوں سمیت مختلف مکتب فکر کی اہم شخصایت نے شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا، ہر پارٹی چاہتی ہے اس پر کسی کا ہاتھ ہو، یہ الگ بات ہے ہاتھ بعض مرتبہ کہتا ہے جو منتخب ہو کر آئے گا میں اس کے ساتھ ہوں، ملک میں جلد الیکشن ہونے والے ہیں، اپوزیشن عقل کرے، عمران خان کے ساتھ آئے ہیں ان کے ساتھ جائیں گے، ہم کرپٹ افراد کو عدالتوں سے سزا نہیں دلوا سکے، اپوزیشن نے قانون ہاتھ میں لیا ان کیلئے مشکل پیدا ہو گی۔ شیخ رشید نے چوتھی کتاب لکھنے کا بھی اعلان کیا تاہم انہوں نے کہاکہ وہ کتاب ان کے مرنے کے بعد شائع ہوگی ۔
شیخ رشید نے فواد چودھری کو میڈیا سے اختلافات نہ رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ فواد کو کہتا ہوں میڈیا سے بنا کر رکھیں، فواد چودھری بولے، شیخ رشید سے عجیب دوستی ہے، ان کو جیل میرے تایا نے بھیجا، شیخ رشید نہ ہوتے تو میڈیا ریٹنگ کا کیا ہوتا۔
سینئر صحافی اور تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ شیخ رشید پاکستان کے سینئر ترین سیاستدان ہیں۔ وہ جیل گئے وزیر بنے مگر کرپشن سے دور رہے ۔ پاکستان کی سیاست کو سمجھنے کے لیے ان کی کتاب پڑھنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے تمام واقعات کو اُسی طرح بیان کیا ہے جیسے وہ وقوع پذیر ہوئے ۔ شیخ رشید کی کتاب “لال حویلی ٹو یونائیٹڈ نیشز ” سے نوجوانوں کو رہنمائی ملے گی۔
Comments are closed.