وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی 9 سے 12 جنوری 2022 تک رومانیہ اور سپین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔دورے کے پہلے مرحلے میں، وزیر خارجہ 9 سے 10 جنوری 2022 تک وزیر خارجہ بوگڈان اوریسکو کی دعوت پر بخارسٹ کا دورہ کریں گے۔
وزیر خارجہ رومانیہ کے وزیر خارجہ سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون میں اضافے سمیت اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
وزیر خارجہ،اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں،(10 سے 12 جنوری 2022 تک) وزیر خارجہ جوزے مینوئل الباریس بیونو کی دعوت پر سپین کا دورہ کریں گے۔وزیر خارجہ اپنے ہسپانوی ہم منصب اور ہسپانوی پارلیمنٹ کے اراکین سے ملاقاتیں کریں گے۔سپین میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے جو دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل کا کام کرتی ہے۔توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ ان دونوں دوست ممالک کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔مخدوم شاہ محمود قریشی
Comments are closed.