اسپین کی نائبین کی کانگریس کی صدر “میری شل بتیت” نے وزیر خارجہ اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ، اسپین کے نائبین کی کانگریس کی صدر، میری شل بتیت (Meritxell Batet) سے ملاقات کی دوران ملاقات دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا کیا گیا
شاہ محمود قریشی نے کہاکہاسپین، یورپی یونین میں پاکستان کا انتہائی اہم شراکت دار ہے۔ پاکستان سپین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے پر عزم ہے۔ہسپانوی وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ ء پاکستان سے دو طرفہ تعلقات کو وسعت ملی، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور سپین کے درمیاندو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
فریقین کا دونوں ممالک کی پارلیمان کے درمیان تعاون کے فروغ کیلئے، دونوں ممالک کے مابین، پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کو فعال بنانے پر اتفاق کیا کرونا وبائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے محدود معاشی وسائل کے باوجود، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں کافی حد تک کامیابی حاصل کی ہے
افغانستان میں ہنگامی انسانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 19 دسمبر 2022 کو پاکستان کی میزبانی میں OIC وزرائے خارجہ کونسل کا 17واں غیر معمولی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا،وزیر خارجہ نے یورپی یونین سمیت، بین الاقوامی برادری کی جانب سے افغان عوام کی معاشی معاونت کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا
وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی طرف سے افغانوں کی انسانی معاونت بالخصوص اسپین کی جانب سے 20 ملین یورو کے عطیہ کو سراہا۔نائبین کی کانگریس کی صدر، میری شل بتیت نے افغانستان سے ہسپانوی شہریوں کے محفوظ انخلاء میں پاکستان کی جانب سے بھرپور مدد کی فراہمی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا
Comments are closed.