مری میں سڑک پربرف پھینک کرسیاحوں کی گاڑیاں پھنسانے والاملزم گرفتار

 مری :مری پولیس نے بھوربن میں سڑک پر برف پھینک کر سیاحوں کی گاڑیاں پھنسانے والے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم ثاقب عباسی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے پانچ ہزار روپے کے عوض پھنسی گاڑیاں نکالنے کے لیے استعمال ہونے والی جیپ بھی ضبط کر لی۔

 سوشل میڈیا کے ذریعے درجنوں سیاحوں نے شکایت کی تھی کہ مری میں نوجوان لڑکوں کا ایک گروہ ہے جو برفباری کے دوران سڑک کے تنگ حصے پر ٹرک یا کوئی گاڑی کھڑی کر دیتا ہے جبکہ دوسرے حصے پر برف پھینک دیتا ہے ۔ ایسے میں جب سیاحوں کی گاڑی گزرتے ہوئے برف سے سلپ ہوکر کیچڑ میں پھنس جاتی ہے تو لڑکے نیلے رنگ کی ایک فور بائی فور جیپ لیکر آجاتے ہیں اور باندھ کر گاڑی نکالنے کے عوض پانچ ہزار روپے وصول کرتے ہیں۔سیاحوں کو جان بوجھ لوٹا جا رہا ہے جبکہ انتظامیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

 

 مری میں حالیہ ہلاکتوں کے بعد پولیس نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے حوالات پہنچا دیا ہے ، شہریوں نے پولیس کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے اور مستقبل میں ایسےعناصر پر کڑی نظر رکھی جائے ۔

Comments are closed.