ایم کیو ایم پاکستان کےمنی بجٹ پر تحفظات، مخالف کی دھمکی دے دی

 کراچی :ایم کیو ایم پاکستان نے منی بجٹ کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے 11 نکاتی ایجنڈے پر عمل نہیں کیا گیا تو منی بجٹ کی مخالفت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے 11 نکاتی تجاویز قومی اسمبلی میں جمع کرادیں جس کے مطابق 11 تجاویز کو شامل نہ کیا گیا تو ایم کیو ایم کا فیصلہ الگ ہوگا۔

کنوینئر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اراکین اسمبلی اور سینٹرز کو ہدایات دے دی کہ اگر عوام کو براہ راست متاثر کرنے والے ٹیکس واپس نہ لیے تو بل کی حمایت نہیں کریں گے۔ کاٹیج انڈسٹری پر لگائے گئے ٹیکس کو 100 فیصد چھوٹ سے 8 فیصد پر لانے کی مخالفت کرتے ہیں اسکو واپس لیا جائے۔

 ایم کیو ایم نے کہاہے کہ ملک میں توانائی کا بحران اور بجلی مہنگی ہوتی جارہی ہے ایسے میں توانائی کے متبادل ذریعہ سولر پینل پر ٹیکس لگانا زیادتی ہے، سولر پینل پر لگائے گئے ٹیکس کو واپس لیا جائے اسپتالوں کی مشینری، آلات، جان بچانے والی اشیاء پر سبسڈی دینے کے بجائے 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کو ختم کیا جائے۔

Comments are closed.