بیجنگ سرمائی اولمپکس، پری کمپیٹیشن پائیدار ترقی رپورٹ کا اجرا

بیجنگ: بیجنگ سرمائی اولمپکس ، “پری کمپیٹیشن پائیدار ترقی “کی رپورٹ کا اجرا ہوا جس میں سرمائی اولمپکس کی تیاری کے مرحلہ وار نتائج کا جائزہ لیا گیا۔

چینی میڈ یا کے مطاببق رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ پائیدار ترقی بیجنگ سرمائی اولمپکس کے تین تصورات میں سے ایک ہے اور اس ضمن میں بیجنگ اپنے وعدے کو پورا کرے گا۔بیجنگ سرمائی اولمپکس نے وینیوز کی تعمیر و آپریشن،ثقافتی سرگرمیوں،خریداری ،شہری و دیہی ماحول کی بہتری اور ماحولیاتی تحفظ سمیت دیگر شعبوں میں کل اٹھائیس متعلقہ وعدے کیے ہیں ۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ تیس ستمبر دو ہزار اکیس تک بیجنگ سرمائی اولمپکس کے پائیدار ترقی سے متعلق وعدوں کے اٹھانوے فیصد کو پورا کیا گیا ہے۔ ان کے نتائج قابلِ ذکر ہیں ،مثلاً بیجنگ 2022 کے لیے پائیدار معیاری نظام قائم کیا جائے گا اور ماحولیاتی آلودگی میں نمایاں کمی کی جائے گی۔دو ہزار پندرہ سے دو ہزار اکیس تک بیجنگ میںPM2.5 کے سالانہ اوسط ارتکاز میں 59 فیصد کی کمی آئی ہے جب کہ شہر چانگ جیا کھو میں یہ شرح 31.4 فیصد کم ہو گئی ہے۔.

Comments are closed.