چینی تجارت کا مجموعی حجم 60 کھرب امریکی ڈالر سے تجاوزکرگیا

بیجنگ:چینی کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ترجمان لی کھوئی وین نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 2021 میں چین میں درآمدات و برآمدات کی کل مالیت 391 کھرب یوان بنی جو 60 کھرب پچاس ارب امریکی ڈالر کے برابر ہے اور 2020 سے 21.4% زیادہ ہے۔

چینی میڈ یا کے مطابق لی کھوئی وین نے کہا کہ “دی بیلٹ اینڈ روڈ “سے وابستہ ممالک کے ساتھ تجارتی مالیت 116 کھرب یوان تک پہنچی ہے جس میں 23.6% کا اضافہ ہوا ہے۔2013 سے دو ہزار اکیس تک اس مالیت میں سالانہ اضافہ 7.5% ہے۔

اس کے علاوہ ، چین اور بی آر آئی سے وابستہ ممالک کے ساتھ تجارت میں سپلائی چین اور صنعتی چین کا تعاون مضبوط ہورہا ہے،توانائی ،زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بہتر ہو رہا اور نجی اداروں کی کارکردگی میں مزید بہتری ہو رہی ہے۔

Comments are closed.