پاکستان مشکل وقت میں افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا، اپیکس کمیٹی

 اسلام آباد:وزیراعظم کے زیر صدارت اپیکس کمیٹی کااہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،اعلیٰ عسکری حکام اور وفاقی وزاء شریک ہوئے۔ کمیٹی نے اس عزم کا اظہار کیاکہ پاکستان مشکل وقت میں افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا، قیمتی انسانی جانیں بچانے اور معاشی بحران کو روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری اورادارے امداد کی فراہمی یقینی بنائیں ۔

اپیکس کمیٹی اعلامیے کے مطابق کمیٹی کو بتاگیاکہ سخت موسمی حالات کی وجہ سے افغانستان میں صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے اور بھوک کے سائے منڈلا رہے ہیں۔ افغان شہریوں کو خوراک اور شیلٹر کے حصول میں ا نتہائی مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ کمیٹی کو افغا نستان کے لیے پاکستان کی جانب 5 ارب روپے کی امداد کی فراہمی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔کمیٹی نے افغانستان میں بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مشکل وقت میں افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا، قیمتی انسانی جانیں بچانے اور معاشی بحران کو روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری اورادارے امداد کی فراہمی یقینی بنائیں ۔

 اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان کے لیے امداد کی اپیل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ انسانی بحران کو روکنے پاکستان افغان عوام کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ وزیر اعظم نے حکام کو ہدایت کہ دوست ممالک کے تعاون سے افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے اور میڈیکل اور آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں افرادی قوت کی فر اہمی کے لیے کوششیں کی جائیں۔ افغانستان کیساتھ ریلویز، معدنیات ، فارماسیٹویکل اور میڈیا کے شعبوں میں تعاون سے سے بھی افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی میں مدد کی جائے ۔

Comments are closed.