اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید، دو زخمی

اسلام آباد میں ڈاکووں کی پولیس پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ سے دو مبینہ ڈاکو مارے گئے، موٹرسائیکل سواروں نے رکنے کے اشارے پر فائرنگ کی

اسلام آباد میں تھانہ کراچی کمپنی کے حدود میں مسلح افراد کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس نے جیلانی چوک کے قریب ناکہ لگا رکھا تھا۔ دوران چیکنگ موٹرسائیکل پر سوار دو دہشت گردوں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس سے ایک پولیس اہلکار منور شہید جبکہ دو پولیس اہلکار امین اور راشد زخمی ہوگئے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے دلیری سے مقابلہ کیا اور دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس اور سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

Comments are closed.