کراچی :کراچی میں کورونا وباء ایک با رپھربے قابو ہوگئی ہے جس سے مثبت کیسز کی شرح 38.79 فیصد تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 10 افراد انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 53 ہزار 253 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5034 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ یوں ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.45 فیصد تک پہنچ گئی۔827 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
Comments are closed.