بارسلونا قونصل جنرل مرزا سلمان بابربیگ کا کاتالان پارلیمنٹ کا دورہ، پارلیمنٹ کی صدرلورا بورس سے ملاقات

سپین کے صوبہ کاتالونیا کے صدر مقام بارسلونا میں تعینات پاکستانی قونصل جنرسلمان بابر بیگ کاتالونیا کی پارلیمان کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران قونصل جنرل آف پاکستان مرزا سلمان بابربیگ بارسلونا نے کاتالونیا پارلیمنٹ کی سپیکر لورا بورس سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی معاملات، سپین سیاسی و ثقافتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پاکستانی قونصل خانے کےکاؤنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ معاملات زیرگفتگو رہے، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان اور سپین کے درمیان دوطرفہ تعلقات بات چیت کی گئی۔

Comments are closed.