اسلام آباد: ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کا ا ٓغاز،محکمہ موسمیات نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش کی پیشگوئی کردی ۔راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔واسا راولپنڈی نے رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عملے کے چھٹیاں منسوخ کردیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں 21 جنوری سے 24 جنوری تک تیز بارشیں ہو ں گی ۔ الرٹ کے بعد واساراولپنڈی نے رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود کے مطابق عملے کی چھٹیاں منسوخ جبکہ نکاسی آب کے لیے عملے کی نشیبی علاقوں میں ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کے لیے وہ خود بھی ہمیشہ کی طرح فیلڈ میں رہیں گے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تیز بارشوں کا سلسلہ جمعے سے پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
Comments are closed.