اسلام آباد: سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف پر رینٹل پاور کرپشن ریفرنسز میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی 26 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو آج فرد جرم کے لیے طلب کر رکھا تھا۔ تاہم فاضل جج ارشد ارشد ملک کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج مقدمے کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔ سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 26 فروری کی تاریخ مقرر کی ہے۔
واضح رہے ریشماں پاور پلانٹ، گلف پاور پلانٹ اور ینگ جنریشن پلانٹ میں کرپشن سے متعلق نیب ریفرنسز میں راجا پرویز اشرف سمیت تمام 20 ملزمان کو آج طلب کر رکھا تھا، سابق وزیر اعظم سمیت تمام ملزمان کو ریفرنسز کی نقول فراہم کی جاچکی ہیں۔
Comments are closed.