کراچی : پاکستان سپرلیگ کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ کوئٹہ کے نسیم شاہ نے 20 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا
🔊 Sound On 🔊 @iNaseemShah strikes again! #HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvKK pic.twitter.com/7rSkawcaxR
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 29, 2022
اس سے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹر ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کرنے کو ترجیح دی ۔ کراچی کنگز کی ٹیم 17ویں اوور میں 113 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ کپتان بابر 32 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ عماد ویسم 26 اور عامر یامین نے 20 رنز بنائے ۔ کوئٹہ کی جانب سے نسیم شاہ نے تباہ کن باولنگ کرتے ہوئے چار اوورز میں 20 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی
Winning shot! @TeamQuetta brings it home 🎊 #HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvKK pic.twitter.com/JMvQP36BZS
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 29, 2022
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 113 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کوئٹہ گلیڈیٹرز کی جانب سے احسن علی نے ناقابل شکست 57 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ویل سمد نے 30 رنز بنائے ۔ 76 کے اسکور پر ویل سمد رن آوٹ ہو گئے جبکہ محمد سرفراز نے ناقابل شکست 16 رنز کی اننگز کھیلی۔ کوئٹہ کے نسیم شاہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Sharjeel Khan is playing in a wrong team.
— Saeed Cricky🏏 (@SaeedCricky) January 29, 2022
کراچی کنگز کو شکست دینے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آگئی ہے جبکہ ملتان سلطانز نے پہلے نمبر پر موجود ہے۔
Comments are closed.