اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ اتحادی ق لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی کو مزید ایک ایک وزارت دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پاکستان مسلم لیگ ق اور بلوچستان عوامی پارٹی کو مزید ایک ایک وزارت دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
مونس الہٰی کا آئندہ ہفتے وزارت صنعت کا قلمدان سونپے جائے گا، مونس الہٰی کی جانب سے آئندہ ہفتے حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کو بھی مزید ایک وزارت دی جائے گی،، بی اے پی نے وزیراعظم سےملاقات میں مزید ایک وزارت مانگی تھی۔
Comments are closed.