کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس کے ملزمان راؤ انوار و دیگر کی ضمانت کی منسوخی کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ تفتیشی افسرڈاکٹر رضوان احمد خان نے اپنے تحریری بیان میں ڈاکٹررضوان نے نقیب اللہ قتل کیس کے اہم اور واحد چشم دید گواہ کو لاپتہ کیے جانے کا انکشاف کیاہے۔
تفتیشی افسرڈاکٹررضوان کا کہنا ہے کہ راو انوار سمیت ملزمان انتہائی سفاک، چالاک، بااثراورطاقتور ہیں۔ چشم دید گواہ ملزموں کے اثرورسوخ کے باعث پہلے ہی منحرف ہوچکاہے یہ ملزمان کے اثرورسوخ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ڈاکٹررضوان کاکہنا تھا کہ اگر ملزمان کی ضمانتیں منسوخ نہ کی گئیں تو سب گواہ منحرف ہوسکتے ہیں کیونکہ ملزم گواہوں کوڈرا دھمکا کر بیان بدلنے پربھی مجبورکر سکتےہیں۔ تفتیشی افسر نے اپنے بیان میں کہا کہ انتہائی موثر ڈیجیٹل شہادتوں سے ملزمان کو سزا ممکن ہےلہذاعدالت سے استدعاہے کہ راؤ انوار و دیگر ملزموں کی ضمانتیں منسوخ کردی جائیں۔
Comments are closed.