امریکہ نے پاکستان کے نامزد سفیر سردارمسعود خان کے ایگریمہ کی منظوری دے دی  

امریکا نے پاکستان کے نامزد آزاد کشمیر کے سابق صدر اور تجرکار سفیر سردارمسعود خان کے ایگریمہ کی منظوری دے دی ہے۔ مسعود خان جلد امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مسعود خان کی ایگریمہ کی درخواست گزشتہ سال نومبر میں بھیجی گئی تھی، امریکا نے سردارمسعود خان کی واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر کے طور پر منظوری دے دی،امریکی حکومت نے تقرری کے حوالے سے حکومت پاکستان کو باضابطہ طورپرآگاہ کر دیا ہے

مسعود خان ایک تجربہ کار اور منجھے ہوئے سفارت کار ہیں جنہوں نے امتیاز اوراعزاز کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی ہے۔ وہ چین میں پاکستان کے سفیراوراقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب  بھی رہے۔
سردارمسعود خان کا تعلق آزادکشمیر کےعلاقے راولاکوٹ سے ہے۔ وہ آزادکشمیرکے بانی صدراورتحریک آزادی  کے سپہ سالار،غازی ملت سردارمحمد ابراہیم خان کے بھتیجے ہیں۔ 

Comments are closed.