چین کا جشن بہاراں، 539 ملین سفری دورے ہوئے

بیجنگ: چین کی وزارت نقل و حمل کے متعلقہ اہلکار نے ریاستی کونسل کی ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ رواں سال ،سترہ جنوری سےجشن بہار کے دوران نقل و حمل یعنی “چھون یون” کا آغاز ہوگیا ۔تھا۔

سات فروری تک کل 539 ملین سفری ٹرپس ہوئےہیں۔ یہ تعداد سال 2021 کی اسی مدت سے 42.8 فیصد زیادہ ہے،جب کہ وبا سے قبل سال 2019 کی تعداد سے 40 فیصد سے کم ہے۔

ان میں بذریعہ ریل 120 ملین، بذریعہ سڑک 390 ملین جب کہ 18.89ملین فضائی ٹرپس ہوئے ۔
اندازہ ہے کہ 16 اور 17 فروری کو مسافروں کی تعداد ایک مرتبہ پھر بلند ہوگی۔

Comments are closed.