ٹوئٹر سروسز متاثر: لاکھوں صارفین پریشان

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ کی سروسز متاثر ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 پوری دنیا میں محتاط اندازے کے مطابق لاکھوں صارفین کے اکاؤنٹ لاگ آؤٹ ہو گئے ہیں البتہ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے مسئلہ حل کردیا ہے۔

اس ضمن میں جاری کردہ بیان میں متعلقہ حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صارفین کو پیش آنے والی مشکلات پر معذرت خواہ ہیں۔

Comments are closed.