اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے خاتون اول کی مبینہ ناراضگی اور اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ بنی گالہ چھوڑ کر لاہور چلے جانے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
اپنے ٹویٹر پیغام شہباز گل نے کہا گیا ہے کہ ’خاتون اول اور وزیراعظم دونوں اسلام آباد میں موجود ہیں۔‘ وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشری عمران کے متعلق اطلاعات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’جو لوگ خاتون اوّل کے بارے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔‘
وزیراعظم اور خاتون اوّل بشری عمران خان کے بارے گھٹیا اور من گھڑت خبریں دینے پر پہلے ہی نجم سیٹھی کے خلاف ہم عدالت میں ہیں۔ابھی بھی جو لوگ خاتون اوّل کے بارے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔خاتون اوّل اور وزیراعظم دونوں اسلام آباد میں موجود ہیں
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 12, 2022
خاتون اول کے اسلام آباد چھوڑ کر اپنی دوست کے گھرلاہور منتقل ہو جانے کے متعلق شہباز گل کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک برس کے دوران بشری عمران صرف ایک مرتبہ ایک ہفتہ کے لیے لاہور گئی تھیں، گزشتہ کئی ماہ سے وہ اسلام آباد میں ہی مقیم ہیں۔ شہباز گل کی جانب سے پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ ’سیاست اور صحافت کریں لیکن اہل خانہ جو سیاست میں موجود ہی نہیں ان کے بارے میں جھوٹی، جعلی خبریں دیں گے تو عدالت لے کر جائیں گے۔‘
Comments are closed.