جنرل (ر) راحیل شریف کی پاکستانی عسکری قیادت سے ملاقاتیں

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر انچیف جنرل (ر) راحیل شریف نے ملاقات کی، جس میں علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقائی امن و استحکام کے لئے اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کو سراہا۔

قبل ازیں راحیل شریف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے بھی ملاقات کی، جس میں علاقائی امن و استحکام اور دہشتگردی کے خلاف جاری کوششوں پر بات چیت کی گئی۔

Comments are closed.