مسلم لیگ ن کا صحافی محسن بیگ کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان

اسلام آباد: صحافی محسن بیگ کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف پیکا دفعات کے تحت درج مقدمہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔ موقف اپنایا کہ پولیس نے تھانہ مارگلہ میں جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا۔ دوسری ایک اور درخواست میں دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کردی۔  اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ جمعہ کو دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے درخواست پر وکیل اور اہلیہ کو محسن بیگ سے ملاقات کی اجازت دے دی ۔ پولیس کی استدعا پر گرفتار گھر کے دو ملازمین اشفاق اور ذوالفقار کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظور کرلیا

دوسری جانب مسلم لیگ ن کا وفد محسن بیگ سے ملاقات کیلئے تھانہ مارگلہ پہنچا جہاں انہیں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی ۔

رانا ثنااللہ، محسن شاہنواز رانجھا اور طارق فضل چودھری پر مشتمل لیگی وفد محسن بیگ کے گھر گیا، اہلیہ سے ملاقات میں یقین دہانی کرائی کہ معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا

Comments are closed.