آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ بیلجیئم،یورپی یونین کے معززین سے ملاقاتیں

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیلجیئم کا دورہ، یورپین سیکرٹری جنرل ایکسٹرنل ایکشن سروسز اور چیئرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی سے ملاقات،،یورپی یونین کے معززین نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ بیلجیئم کے دوران یورپین سیکرٹری جنرل ایکسٹرنل ایکشن سروسز اور چیئرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال اور یورپی یونین کے ملاقات میں ساتھ دوطرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی ہوئی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ یورپی یونین کے معززین نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

Comments are closed.